محمد کیف کا بی سی سی آئی پر تنقید: رشبھ پنت کو نائب کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیوں؟
بھارتی ٹیم کے سابق بیٹر محمد کیف نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے رشبھ پنت کو ہٹانے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر گہری ناراضی کا اظہار کیا ہے اور سلیکٹرز سے مستقل مزاجی کا مطالبہ کیا ہے۔
